اوپنگنڈی :۱۸/ستمبر (ایس او نیوز) مندروں میں چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے بین ریاستی لٹیروں کی ایک ٹیم کو دکشن کنڑا ضلع کرائم برانچ کے پولس افسران نے ممبئی کے تھانہ میں پتہ لگا کر 5 ملزموں کوگرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ متعلقہ ملزمان پتور، بیلتھنگڈی اور موڈبیدرے میں ہوئے مندر چوری معاملات میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت ممبئی میں مقیم ہوناور کے مکین چندر کانت ، بنگلورو کے نرسمہا ریڈی اور ممبئی تھانہ کے وشال ، وجئے اور نوین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ متعلقہ لٹیروں کا گروہ پتور تعلقہ ایشورمنگلا کی شری پنچ لنگیشور مندر، بیلتھنگڈی تعلقہ کورنجے کی شری پنچ لنگیشور مندر، نوجی الالتی مندر، بیلتھنگنڈی اور موڈبیدرے کے مندروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملزمان میں سے ایک ہوناور کے چندرکانت کے متعلق جیسے ہی سراغ ملا تو اسی کے سہارے اوپنگنڈی کی پولس کئی مرتبہ ممبئی جا کر خالی ہاتھ لوٹی تھی ۔ لیکن ضلع کرائم برانچ نے ممبئی کے تھانے میں ملزموں کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے، گرفتارکے بعد ملزموں کو اوپنگنڈی لایا گیا ہے۔ اس گروہ کاپرکاش ہلاک ہوچکاہے۔ جس کے متعلق کہا جارہاہے کہ وہ بہت ہی شاطر لٹیرا تھا۔ کڈبا پولس تھانہ حدود کے نوجی الالتی مندر سے لاکھوں روپئے نقد چوری کری کے کار کے ذریعے جب بنگلورو جارہا تھا تو ایک بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں پرکاش جائے وقوع پر ہی ہلاک ہواتھا۔ اس موقع پر کارمیں موجود چندرکانت بھی شدید زخمی ہوکر اسپتال میں داخل ہوا تھا۔ صحت یابی کے دوبارہ لوٹ مار کی تیار ی میں ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان مقامی ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کے ذریعے پچھڑے دیہی علاقوں کی مندروں کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی اطلاعات پولس کو ملی ہیں۔ گوگل ویب سرچ انجن کے ذریعے مندروں کی جانکاری لے کر لوٹنے کا منصوبہ تشکیل دینے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو زائد پوچھ تاچھ اور جانکاری کے لئے انہیں پولس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔